پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زلمے خلیل زاد آصف زرداری پر برس پڑے

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی سابق سفارتکار زلمے خلیل زاد سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ ملک کے سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق صدر کے حالیہ انٹرویو کے ردعمل میں افغانستان کے لیے امریکی سابق خصوصی نمائندے نے لکھا کہ پاکستان کے مسٹر 10 پرسنٹ کو جواب دے رہا ہوں، میں نے پاکستان کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا جو بدقسمتی سے شدت اختیار کر رہا ہے اور تجویز دی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔ مسٹر 10 پرسنٹ کو ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی کی سیاسی وراثت کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ایسی تباہی کو روکا جا سکے جو 22 کروڑ افراد کو نقصان دے گی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جیسے دیگر کئی افراد کے برعکس پاکستانی عوام بیرون ملک پرتعیش گھروں کے مالک نہیں جہاں وہ بھاگ سکتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے اور سپریم کورٹ کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔خیال رہے چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے زلمے خلیل زاد کو ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کسی لابی فرم نے ہائر کیا۔