ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے

کھٹمنڈو(پی پی آ ئی)معروف پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی خراب موسم کے باعث نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق دونوں پاکستانی کوہ پیما نیپال کی 8091 میٹر بلند چوٹی اناپرنا فتح کرکے واپس بیس کیمپ آرہے تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کیمپ فور میں ہی پھنس گئے۔الپائن کلب نے بتایا ہے کہ اس وقت نیپال میں موجود دنیا کی دسویں بلند چوٹی انا پرنا میں موسم کی صورتحال کافی خراب ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری الپائن کلب کرار حیدری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ دونوں کوہ پیماوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پرنا کے ٹاپ پر پہنچی تھیں۔ اس سفر میں انکے ساتھ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی موجود تھے۔ سمٹ پر جانے والی اس 6 رکنی ٹیم میں بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔