ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،کشمیریوں نے سخت پابندیوں کے درمیان شب قدر منائی

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پابندیوں، وقفے وقفے سے بارش اور سرد موسم کے باوجود شب قدر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور ہزاروں عقیدت مندوں نے اپنے گھروں، مساجد اور درگاہوں پر رات بھرعبادت کی۔ کشمیر میڈیا کے مطا بق سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے گرد سخت پابندیوں نافذ تھی اور عبادت گذاروں کو جامع تلاشیوں اور موبائل فونز جمع کرا کے جامع مسجد میں عبادت کیلئے جانے کی اجازت دی گئی۔مضافاتی علاقوں کی مساجد اوردرگاہوں میں بھی شب قدر کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور اس کے گرد غیر معمولی پابندیاں مسلسل جاری رہیں۔ پولیس اہلکاروں اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو مسجد کے باہر تعینات کیاگیا تھا۔قابض حکام نے جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی تھی۔شب قدر کو مسلمان رمضان المبارک کی مقدس ترین رات سمجھتے ہیں۔لیلۃ القدر یا شب قدر جس کے بارے میں قرآن کریم میں سورہ قدر کے نام سے ایک سورت بھی نازل ہوئی ہے، اس رات میں عبادت کرنے کی بہت فضیلت اور تاکید کی گئی ہے، قرآن مجید میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا۔