عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم مذاکرات کیلئے تیار مگرالیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں: پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آ ئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ڈی ایم مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر الیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں۔مرکزی صدرپی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، اوورسیز پاکستانی ہانگ کانگ کے صدر چوہدری گلزار، سابق صدر لاہور بار عاصم چیمہ، چوہدری اکرم، سابق وزیر محمد اکرم نے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کا پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے، نو ن لیگ ملک میں غیر جمہوری عمل کو پروان چڑھنا چاہتی ہے ہم اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار حکمرانوں کومحفوظ راستہ دے رہی ہے، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، پی ڈی ایم کو ہر صورت عمران خان سے مذاکرات کرنا ہوں گے، نا اہل حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے راستے کبھی بند نہیں کرتیں، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سب کو مل کر محفوظ راستہ نکالنا ہو گا، عمران خان سے مذاکرات کئے بغیر اور کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری روایات کی علمبردار جماعت ہے، تحریک انصاف نے عوام میں مقبول رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، عمران خان نے خود تمام امیدواروں کے انٹرویو کر کے ٹکٹ جاری کئے ہیں، آئندہ انتخابات میں انشاللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں مرکز سمیت صوبوں میں حکومت بنائے گی۔