عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں عید الفطر آ ج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیں گی

کراچی /اسلام آباد/لاہور/پشاور/کوئٹہ/گلگت(پی پی آ ئی) پاکستان بھر میں عید الفطر آ ج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیں گی۔عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی ہا ئی الڑٹ رہے گی،ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 3500 سے زائد اسلام آباد پولیس کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد میں خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر ضروری اقداما ت بروئے کار لا رہی ہے، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔