قونیہ(پی پی آئی) پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشق اناطولین ایگل 2023 میں حصہ لینے کیلئے ترکیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاکستان ایئر فورس کے مطابق ایف 16 طیارے، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل پاکستانی دستہ ترکیہ کی تیسری مین جیٹ بیس قونیہ پہنچا۔ ترجمان کا کہنا ہے اناطولین ایگل مشق کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے، جس کا مقصد حقیقت پسندانہ ماحول میں عسکری صلاحیتیں جانچنا ہیں، مشق میں شریک ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔