عید الفطرکی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری ملازمین دفاتر سے غائب

لاہور(پی پی آ ئی) عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری دفاترمیں 30 فیصد سے زائد ملازمین غائب ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ سے زندگی معمول پرآگئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں، سرکاری دفاتر کھل تو گئے لیکن حاضری کم ہونے کے باعث عوام کام نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈائریکٹرایڈمن ایکسائز ٹیکسیشن یوسف کریم نے بتایا کہ دفتر میں 70 فیصد سٹاف حاضر ہے۔

Next Post

لیبیا، تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب جانے سے57 افراد جاں بحق

Wed Apr 26 , 2023
طرا بلس(پی پی آ ئی) لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے کے باعث 57 افراد کی موت اور61 کو بچالیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ مشرقی طرابلس سے ایک بچے سمیت 11 لاشیں برآمد کی گئیں ہیں ِ […]