لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے نتائج تباہ کن ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نئی مردم شماری میں کراچی کی ایک اور پنجاب کی سات قومی اسمبلی کی نشستیں کم کی جا رہی ہیں، سارا عمل ہی انتہا ئی متنازعہ اور ناقابل یقین ہے، صرف انتخابات کو رکوانے کیلئے غلطیوں سے بھرپور پراسس اختیار کیا گیا جس کے نتیجے میں ملک کو شدید نقصان پہنچے گا۔