نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تمام نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔اسدعمر، عمر ایوب علی نواز،حماد اظہر، حسان نیازی، اعظم سواتی، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب اے ٹی سی میں پیش ہوئے،وکلابابراعوان، نعیم پنجوتھہ اور علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز، اسد قیصر اور زلفی بخاری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے تمام نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہیکہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔