خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کے حوالے سیجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کو نیا خط

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کے حوالے سے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھ دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن اراکین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 2 ججز کی اسامیاں 19 ماہ سے خالی ہیں، گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے اجلاس بلا کر ججز کی تقرری کا عمل شروع کیا جائے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 53 ہزار مقدمات زیر التواہیں اور 2 ججز کی اسامیاں 19 ماہ سے خالی ہیں، اپنی آئینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کے نام سپریم کورٹ کیلئے تجویز کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس احمد علی شیخ سپریم کورٹ میں سندھ کی واحد نمائندگی ہوں گے، تجویز کردہ دونوں ججز چند ماہ میں ریٹائر ہوجائیں گے، اس لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے۔