شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلال بھٹو کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں: کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو ں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جا نب سے مقبو ضہ کشمیر کے حوالے سے بیان کو سراہتے ہوئے کشمیری لوگوں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطا بق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری وزیرخارجہ کے اس غیر مبہم، واضح اور جرات مندانہ بیان پر ان کے شکر گزار ہیں کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جب تک بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اقدامات واپس نہیں لیتا اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کشمیریوں کے دل کی آواز ہے اور اس سے تحریک آزادی میں نیا جذبہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت بالخصوص وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات اس بات کا بھرپور ثبوت ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی سفیر، نمائندہ اور آواز ہے۔