شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے شہری کی جانب سے تمام جائیداد نام کرنے پرمریم نواز کا دلچسپ ردعمل

لاہور(پی پی آ ئی)آزاد کشمیر کے شہری کی جانب سے تمام جائیداد مریم نواز کے نام کردینے کی وصیت نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کے دل کو چھو لیا۔زاہد حسین نامی شہری کی جانب سے اپنی تمام جائیداد مریم کے نام کردینے کا وصیت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پرشیئر کیے جانے والے وصیت نامے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’او میرے خدا، وہ ایسا کیوں کریں گے، اگرچہ یہ دل کو بہت چھونے والا ہے۔مریم نواز کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل میں اظہار محبت وتشکر کے ایموجیز بھی استعمال کیے گئے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین نامی شہری نے اپنے وصیت نامے میں کہا ہے کہ وہ اپنی تمام اراضی چاہے وہ 50 ہزار کینال ہو یا 32 ہزارکینال، مریم نواز کو دینے کااعلان کرتا ہے۔ چاہے وہ اس پر اسپتال بنائیں یا کسی اورفلاحی کام کے لیے استعمال کریں۔ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس زمین کو جیسے چاہے استعمال کریں۔شہری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثا کے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50 فیصد اور انتقال کے بعد 100 فیصد کی مالک ہیں۔ اس کے علاوہ شہری کا معاوضہ جو تقریباً 8 کروڑ روہے وہ بھی مریم ہی وصول کریں گی۔