خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف درخواستیں، وفاقی حکومت نے خارج کرنے کی استدعا کر دی

اسلام آباد (پی پی آ ئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کر دی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی حکومت نے درخواستوں کے خلاف 8 صفحات کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کیخلاف درخواستیں انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ قانون کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست گزاروں کی نیت صاف نہیں۔ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں۔وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ماسٹر آف روسٹر کے تصور کو قانونی تحفظ حاصل نہیں، اس قانون سے چیف جسٹس کے آئین کے آرٹیکل 3/183 کا اختیار ریگولیٹ ہو گا۔مجوزہ قانون سے عدلیہ کے اختیارات میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔