نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

کوئٹہ (پی پی آ ئی)بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطا بق چیف جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس عامر نواز رانا نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔درخواست ایڈووکیٹ عبدالرازق شرکی جانب سے دائرکی گئی، درخواست میں عمران خان، حکومت پاکستان اور اٹارنی جنرل و دیگر کو فریق بنایاگیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ نے غیرآئینی قراردیا، عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی29مئی تک ملتوی کردی۔