سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری، تعلیمی ادارے تیسرے روز بھی بند

کراچی(پی پی آ ئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انٹرنیٹ سروس کی نگرانی کرنے والی عالمی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اب تک انٹرنیٹ سروس میں خلل ہے اور صارفین ٹوئٹر، یو ٹیوب اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سروس آزادانہ طور پر استعمال نہیں کر پا رہے ہے،دفتری امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔دوسری جا نب لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ڈنڈا بردار فورس موقع پر موجود ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔مال روڈ تا دھرمپورہ انڈرپاس تک کنال روڈ ایک طرف سے مکمل طور پر بند ہے، راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو چکی ہے۔