ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے: شرجیل میمن

کراچی (پی پی آئی) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے،عمران خان نے کہا کہ دوبارہ گرفتار کیا تو ری ایکشن دوبارہ ہو گا، یہ دھمکی 22 کروڑ عوام کو تھی۔ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی سالمیت کیخلاف جو کام کرے وہ معاف ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو کبھی انصاف نہیں ملا، ایک ملک میں 2 قانون نہیں چل سکتے، ملک کو ڈنڈے اور بدمعاشی سے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو مانگ رہا ہے وہ بھی مل گیا، جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل گیا۔ عمران خان کو جو ضمانت ملی وہ کسی کو ملی نہ ملے گی، عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے۔ سب کیلئے یکساں حقوق کی اہمیت کہاں گئی، اس شخص کو سب معاف ہے، عدالت کو کیوں نہیں کہا میرے کارکنوں کو بھی رہا کرو۔ ان کی اقتدار کی بھوک ختم نہیں ہو رہی۔عمران خان ڈنڈے کے زور پر پورے ملک کو چلا رہے ہیں۔