ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خاندان کل منایا جائے گا

کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15مئی کو خاندان کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 1993میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد کے ذریعے اس دن کو منانے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد 1994سے یہ دن باقاعدہ طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جانے لگا۔ خاندانی نظام کی دن بدن بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اس کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منانے کی ضرورت پیش آئی۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں خاندان کی اہمیت کو اجاگر کرنا، خاندانی زندگی کو مضبوط بنانا اور خاندانی نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ خاندانی زندگی کے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بھی مختلف تنظیموں نے عالمی یوم خاندان کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔