سوشل میڈیا کا بلیک آؤٹ یا انٹرنیٹ کی بندش مسائل کا حل نہیں: وفاقی وزیر آئی ٹی

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کی مخالفت کرتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی سوشل میڈیا کا بلیک ا?ؤٹ یا انٹرنیٹ کی بندش مسائل کا حل نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے معاملے پر وزیراعظم سے بات ہوئی، منسٹری آف آئی ٹی ایسی کسی بھی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے آزاد ادارے کے طور پر کام کرتا ہے، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے اربوں کا نقصان ہوا، آئندہ بھرپور کوشش کروں گا کہ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ سروس بند نہ ہو تاہم مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا جاسکتا ہے۔وفاوزیر نے کہا کہ وی پی این مسئلے کا حل نہیں، ہمیں براڈ مائنڈ ہونا ہوگا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہوا، وکی پیڈیا ڈیڑھ ماہ بند ہوا تھا، ہم نے فوری اقدامات کئے اور بحال کرایا۔ انٹرنیٹ کی بندش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔