شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

اسلام آ باد/واشنگٹن(پی پی آ ئی) حکومت نے جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں کرلی۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ڈریپ جعلی ادویات کی رپورٹنگ اور مارکیٹ میں بلاک کرنے کیلئے یو ایس ایف ڈی اے کی جدید تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے واشنگٹن میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریش کے عہدیداروں سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی تکنیکی معاونت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ایف ڈی اے امریکا اور ڈریپ معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، ڈریپ جعلی ادویات کی رپورٹنگ اور مارکیٹ میں بلاک کرنے کیلئے یو ایس ایف ڈی اے کی جدید تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، حکومت جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہے۔