شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جون تک آر یا پار ہو جائے گا:شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملکی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 جون تک آر یا پار ہو جائے گا،جب تک گرفتار نہیں ہوتا عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں شیخ رشید نے میرے لوگوں کوغیر قانونی طریقے سے گھروں سے اٹھا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گرفتار نہیں ہوتا عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا، میرے لوگوں کوغیر قانونی طریقے سے گھروں سے اٹھا لیا گیا ہے۔ دیکھنا ہے کہ انہیں عدالت میں پیش کرتے ہیں یا نہیں، اوپر اللہ نیچے عدلیہ ہے اور انشااللہ آئین و قانون جیتے گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا گھیراؤ عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کا ایجنڈا ہے۔ 13 جماعتیں اپنی نا اہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ضمانت دیتی ہے تو ریڈی میڈ ایف آئی آر تیار ہوتی ہے۔ ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف سے چھٹی، دوستوں سے کٹی ہوگئی۔