سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم نے ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کردیا

کراچی (پی پی آئی)موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے ٹیکس اصلاحات کی سفارش کر دی۔ ارسال کردہ سفارشات میں جی ایس ایم اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹیلائزیشن کے فروغ کیلئے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جی ایس ایم اے نے پاکستان میں ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکسز کی شرح میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 15 فیصد ودہولڈنگ اور 19.5 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز پر 34.5 فیصد محصولات عائد ہیں۔پاکستان ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکسز کی بلند شرح کے حامل سرفہرست ملکوں میں شامل ہے، مالی سال 24-2023 کے فنانس بل کے ذریعے ٹیلی کام سیکٹر اور ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکسز کی شرح میں کمی لائی جائے، موبائل براڈ بینڈ خدمات اور ہینڈ سیٹ پر بھاری محصولات سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔جی ایس ایم اے کا کہنا تھا کہ موبائل ہینڈ سیٹ اور براڈ بینڈ سروسز پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی لائی جائے، کم اAمدن والا بڑا طبقہ انکم ٹیکس ریٹرنز کے ذریعے ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹ نہیں کرا سکتا، ایڈوانس ٹیکس میں کمی سے حکومت کے سمارٹ فون سب کیلئے عزم کو تقویت ملے گی۔