لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نیزمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جبکہ تین مقدمات میں ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین سخت حفاظتی انتظامات میں اے ٹی سی کورٹ میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکلاکے دلائل سننے کے بعد اے ٹی سی نے دو مقدمات میں سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو دو جون کو سنایا جائے گا۔جن مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ان میں زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس شامل ہیں۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دیگر تین کیسز میں ان کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی گئی۔عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تین مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عمران خان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت کے مطابق 2 جون کو پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔
Next Post
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، نیپرا میں درخواست جمع
Fri May 19 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست جمع کروا دی۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی […]
