جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:بلاول

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، متنازع علاقے میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لاتے رہئیں گے، مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس کرواکر کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، کانفرنس کا انعقاد کرکے بھارت کشمیر میں نارمل حالات دیکھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر میں جلسہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کا دفاع ہر صورت کیا جائے گا، کشمیرسے متعلق پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی، پاکستان کی حکومت ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔