نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت،عمران خان کے تمام مقدمات میں 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلا آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سات مقدمات میں آٹھ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ان مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کے ارکان کی سنجیدگی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج کوئی بھی رکن عدالت میں پیش نہیں ہوا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سات مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے موکل کی تمام مقدمات میں ضمانت کو منظور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ’ان تمام مقدمات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے اور عمران خان اس ٹیم کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔ اگر تفتیشی ٹیم نے ان کے موکل سے کوئی سوال کرنا ہے تو ان کی نظر میں بہتر یہی ہو گا کہ تفتیشی افسر کمرہ عدالت میں ہی ان کے موکل سے تفتیش کر لے۔اس مقدمے کے پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ صرف چار مقدمات کی تحققیات کے لیے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی اور اس میں بھی عمران خان پیش نہیں ہوئے جبکہ اس ضمن میں انھیں متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو آج ہی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔