اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے اضافے کے بعد 309 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جا ری بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 309 روپے روپے پر پہنچ گئی۔گذشتہ روز ڈالر کی قیمت 308 روپے پر بند ہوئی تھی۔ کرنسی ڈیلروں کے مطابق اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بہت کم ہے کیونکہ ملک کی سیاسی اور معاشی حالت کی وجہ سے ڈالر فروخت کرنے والوں نے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالردینا بند کر دیا ہے جب گرمیوں میں باہر جانے والوں کی جانب سے ڈیمانڈ زیادہ ہے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 287.13 روپے پر بند ہوئی۔اس وقت انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 22 روپے کا فرق ہے۔

Next Post

یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کااعلان کریں، محسن نقوی کی وزیر اعظم سے اپیل

Wed May 24 , 2023
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 مئی کوعام تعطیل کااعلان کریں۔پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم 25 مئی کو پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہے، یہ دن […]