پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسد قیصر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات جمع، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی

اسلام آ باد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے درج مقدمات کا ریکارڈ جمع کرانے پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست نمٹا دی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ اسد قیصر پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں، جس پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے۔ اسد قیصر کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کیخلاف درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں پیش کردیا، جس پر جسٹس ارباب طاہر نے درخواست نمٹادی۔دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اسد قیصر کا پریس کانفرنس کرنے کا موڈ نہیں بنا؟، پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر عدالت کے کمرے میں قہقہے بکھر گئے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جن میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔