نو مئی کے بعد نظربندیوں پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور(پی پی آئی) ملک میں 9 مئی کو ہونیو الے پرتشدد واقعات کے بعد ہونے والی نظربندیوں پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ہائی کورٹ میں ایم پی او 3 اور 16 کے تحت نظر بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد نظر بند کیے گئے افراد کی تفصیلات طلب کرلیں، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ بتایا جائے کتنے افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے۔تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی مانگ لیا، درخواست گزار کی جانب سے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا گیا تھا۔دوران سماعت وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قیام امن عام آرڈیننس کی دفعہ 3 اور 16 آئین کے آرٹیکل کے منافی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

Next Post

سندھ حکومت کا ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ

Thu May 25 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے اور پیپلزبس سروس میں 500 نئی بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے اہم اجلاس […]