ملتان/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری اور ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جا وید اختر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، 9 مئی کے واقعات سے بہت تکلیف ہوئی، پاک فوج ہمارا فخر ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جا نب سوات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹرحیدرعلی خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رہنما پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کی پرتشدد پالیسی کیخلاف پارٹی چھوڑنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
Next Post
سابق پی ٹی آئی ایم این اے عائشہ گلالئی کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان
Thu May 25 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت اور چودھری سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ چودھری شجاعت نے […]
