پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے چیف جسٹس سمیت 3 ججز کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی حکومت نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔حکومت نے درخواست میں آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔ وفاقی حکومت نے متفرق درخواست آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں کے مقدمے میں جمع کرائی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترآڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں، تینوں معزز ججز 5 رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیں، 26 مئی کو سماعت میں چیف جسٹس پر اٹھے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی، انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلقہ ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی فیصلوں اور ججز کوڈ آف کنڈیکٹ کے مطابق جج اپنے رشتہ کا مقدمہ نہیں سن سکتا، ماضی میں ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اعتراض پر خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا، مبینہ آڈیو لیک جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر سے بھی متعلقہ ہیں۔