پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث ماں اور بیٹی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(پی پی آ ئی) عدالت نے جناح ہاوس مقدمہ میں زیرحراست دو خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں زیر حراست دو خواتین کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کے دونوں کارکنان عائشہ مسعود اور ماحہ مسعود ماں بیٹی ہیں، جنہیں چہرے ڈھانپ کرعدالت پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خواتین تھانہ سرور روڈ میں درج جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتارہوئی ہیں، دونوں خواتین کی شناخت پریڈ کے لئے ریمانڈ درکار ہے۔عدالت نے دونوں خواتین کو شناخت پریڈ کیلئے7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔