ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اوراسلام آباد میں پولیس بیویوں بیٹوں کی بے حرمتی کرتی ہے لیکن آخرکب تک: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاست اورسیاست میں ریاست لازم وملزوم ہے،جس طرح چادراورچاردیواری کی بے حرمتی اورتھانوں میں رشوت وصول کی جارہی ہے،وہ انتہائی افسوس ناک ہے،آ ئی ایم ایف سے لیکر آسٹریلیاتک اورچین سے لیکرسعودی عرب تک سب سمجھارہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کھوٹہ سکہ ثابت ہوئی غریب حقیروذلیل ہوگیاامیرفقیرورسواہوگیاکاروبارتباہ ہوگئے،ڈالر320کابھی نہیں مل رہا سیاسی معاشی اقتصادی تباہی ہو گئی میں 50 سال سے ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اورمیری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے 4 مرتبہ میرے گھروں پروحشیانہ چھاپے ماریاور توڑپھوڑ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ را ولپنڈی میں کچھ پولیس آ فیسر جوہمیشہ میرے گھروں سے میری دونوں گاڑیوں کے اغواکرنے اورملازموں پرتشددکرنے کے شوقین ہیں، انکی وڈیوزموجودہیں صرف موسم بہارکاانتظارکریں قانون کے شکنجے میں آکررہیں گے، کے پی کے میں پولیس ڈرتی ہے،پنجاب اوراسلام آباد میں بیویوں بیٹوں کی بے حرمتی کرتی ہے لیکن آخرکب تک۔