پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی ہے:کیپٹن(ر)صفدر کا انکشاف

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر کاکہناہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔ ضلع کچہر ی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہے،ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، ان کاکہناتھا کہ غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہئے، جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق لیگی رہنما نے کہاکہ میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہاہوں،مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے،نوازشریف انصاف پر یقین رکھتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ جو کام بھارت نہیں کر سکا اس نے اپنے ایجنٹوں سے کرادیا۔