ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں:،ترجمان امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن (پی پی آئی)ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ملک ہے اور اس کے مسائل کا علم ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، ایسے امور جو امریکا اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہرسفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔، ’اس معاملے میں بھی جواب قانون نافذ کرنے والے حکام ہی دے سکتے ہیں،‘ اور یہ کہ وہ مفروضوں پر بات نہیں کر سکتے۔