پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا کا سندھ سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

کراچی(پی پی آ ئی) امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کر دیا۔رقم سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی۔یو ایس ایڈ کا کہنا ہے کہ رقم سے 2 کروڑ متاثرہ افراد کو بحالی میں مدد ملے گی،فوڈ سیکیورٹی، غذائی قلت اور بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے گا۔یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری علامیے میں کہا گیا کہ رقم سے بچوں اورخواتین کو زیادہ غذائیت والی خوراک کی فراہمی ممکن ہوگی، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی، امداد کا اعلان یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے دورہ سندھ کے دوران کیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقے میں خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اس کمی کو پورا کرنے کیلئے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔