متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسد عمر اور علی نواز اعوان کیخلاف کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی، دہشتگردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق دلائل طلب

اسلام آباد(پی پی آ ئی)انسداددہشتگردی عدالت نے اسد عمر اور علی نواز اعوان کیخلاف کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر کیس سے دہشتگردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق فریقین دلائل طلب کرلئے۔ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے پر اسد عمر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائرکردی گئیں۔اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے درخواست پر آج دلائل نہ ہو سکے،اسد عمر کے وکیل بابراعوان کے ملک سے باہر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔جج اے ٹی سی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر کیس سے دہشتگردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق فریقین دلائل دیں،اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی کردی۔