شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا: اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ جس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا اور نہ آگے بڑھ سکتا ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد قیصر نے کہاکہ دنیا کے تمام جمہوری ممالک نے آئین و قانون کو بنیاد بنا کر ترقی کی ہے،جس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا اور نہ آگے بڑھ سکتا ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک آئینی ریاست میں اصل حاکمیت آئین یا قانون کی ہوتی ہے، حکومت ہو یا عوام، دراصل ان فرائض کی ادائیگی کے پابند ہیں جو آئین نے ان کیلئے طے کر دیئے ہیں اور کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔