شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل پینشنروں کی پینشن میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے: اطہر جاوید صوفی

کراچی (پی پی آئی) پی ٹی سی ایل پینشنرز کراچی پاکستان کے ذمہ داروں اطہر جاوید صوفی،سید راشد، انور محمد،مسعود فریدی،محمد سلیم خان،عبدالخالق و دیگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں آئندہ بجٹ میں ماہانہ پینشن میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے اور اس اضافے کو پی ٹی سی ایل پینشنروں کے لیے بھی یقینی بنایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق اپنے مشترکہ بیان میں اطہر جاوید صوفی سید راشد، انور محمد،مسعود فریدی،محمد سلیم خان،عبدالخالق و دیگر نے اس بات کو بھی دہرایا کہ پی ٹی سی ایل 2010 سے نہ صرف ماہانہ پینشن میں کٹوتی کر رہی ہے بلکہ بیواؤں کو بھی 75 فیصد کی بجائے 50 فیصد پینشن دے رہی ہے اسکے علاوہ 72 سال کی عمر کو پہنچنے والے پینشنروں کو ابھی تک پینشن سنگل (کمو ٹیشن کے بغیر)مل رہی ہے اور اس میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے۔پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور پی ٹی ای ٹی بورڈ کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ ہورہا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے واضع احکامات 2015 اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات بھی یہ دونوں ادارے ردی کی ٹوکری کی نظر کر چکے ہیں۔پی ٹی سی ایل پینشنرز کے نمائندوں نیامید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ انکی درخواست پر ضرور توجہ دیں گے۔