شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات متوقع

پشاور/لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے، دونوں رہنماوں کی جلد ملاقات متوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق جہانگیر ترین اور پرویز خٹک نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔ بات چیت کے دوران پرویز خٹک نے جہانگیر ترین کو نئی پارٹی کے قیام پر مبارکباد دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کو ملاقات کی دعوت بھی دی۔ پرویز خٹک کی جانب سے جہانگیر ترین کی دعوت قبول کرلی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل علی زیدی، عمران اسماعیل اور محمود مولوی بھی جہانگیر ترین کی جماعت‘استحکام پاکستان پارٹی’کا حصہ بن چکے ہیں۔