ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران حکومتیں وفاق کے برابر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں: علیم خان

لاہور(پی پی آ ئی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر راہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی وفاقی شرح کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کریں۔اپنے ایک بیان میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں نے معاملہ اگلی منتخب حکومتوں تک زیر التواکیا تو سرکاری ملازمین کے مسائل بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں 4 ماہ کے بجٹ کے ساتھ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کریں، اگلے سال 21 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی کے تناظر میں صوبائی ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔