ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 7 مثبت کیسز رپورٹ،7مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7مثبت کیسز رپورٹ ہوگئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار877افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے7افرادکے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔