ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ووٹوں کے اندراج کا وقت ہے، نادرا ٹیم کی تبدیلی سازش کی کڑی ہوسکتی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ووٹوں کے اندراج کا وقت ہے، ساری نادرا کی ٹیم کو بدلنا سازش کی کڑی ہوسکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، عدلیہ ہی الیکشن کروا سکتی ہے، چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکلوا سکتی ہے اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دلوا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے لیکن کسی کو بھی 9 مئی کے واقعے کو الیکشن بیانیہ نہیں بنانا چاہیے، 2 مہینے کی حکومت، 12 مہینے کا بجٹ، 100 مشیراور وزیر، معاشی صورتحال انتہائی خطرناک اور حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچا سکتیں، ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، وزیراعظم بے مقصد سیروسیاحت کے دورے کر رہے ہیں اور ہمارے کیے ہوئے کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، کیرم بورڈ کھیلنے سے اندرونی دباؤ اور ڈپریشن دور نہیں ہوتا بلکہ قوم کو پتا چل جاتا ہے یہ بے اختیار ہیں اور اختیار کہیں اور ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نادرا کے چیئرمین کو ہٹانا اور اس کو ای سی ایل میں ڈالنا اور ورلڈکپ سے پہلے پی سی بی کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے۔