ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترسیلات زر میں ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ

کرا چی(پی پی آ ئی)اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گذشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں ترسیلات زر 28.4 ارب ڈالر تھیں۔ ایک سال میں ان ترسیلات زر میں 3.6 ارب ڈالر یعنی 12.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق مئی 2023 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔نمو کے لحاظ سے مئی 2023 میں ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بسال کمی آئی۔رپورٹ کے مطابق مئی 2023میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (524 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2 ملین ڈالر) شامل ہیں۔