جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سمندری طوفان کے پیش نظر پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری

کراچی (پی پی آ ئی) سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی میرینز کی ٹیمیں سجاول، کیٹی بندر، شاہ بندر، کھاروچن میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چوھڑ جمالی اور جاتی کے نواحی گوٹھوں میں بھی امدادی سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں، پاک بحریہ کی جانب سے اب تک 17 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔واضح رہے کہ سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیشِ نظر ملک کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔