سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شازیہ مری کی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ہے اور وہ کراچی کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے گا، یقین ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ آج ثابت ہو گیا کہ کراچی کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے، سندھ کے دیگر شہروں کے منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاون کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد دیتی ہوں۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے ہیں، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کو 161 ووٹ ملے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی میئر کا الیکشن بھی پیپلز پارٹی جیت گئی، سلمان عبداللہ مراد 173 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں۔