اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

طارق عزیز کے چاہنے والوں نے17جون کو انکی برسی منائی

کراچی (پی پی آئی)دیکھتی آنکھوں کو ہر دلعزیز چہرہ دیکھے 3 برس بیت گئے، طارق عزیز کے چاہنے والوں نے17جون کو ان کی برسی منائی، نامور کمپیئر اور اداکار کا منفرد اندازآج بھی مداحوں کو یاد ہے۔پی پی آئی کے مطابق دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام، یہ فقرہ دنیا بھر میں گونجا، فن میں بے مثال، اداکار، صداکار، شاعر اور میزبان، خبرنامہ، میزبانی، انٹرویوز، تعلیمی و تفریحی ٹیلی ویژن شوز ان سب کی ابتدا طارق عزیز نے کی۔نیلام گھر کا میزبان اور پاکستان ٹیلی ویژن کا ابتدائی نیوز کاسٹر طارق عزیز اپنے فن میں بے مثال تھا۔1938 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز نے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور پھر پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے نیوز کاسٹر بنے، ان کا پروگرام نیلام گھر چار دہائیوں تک سکرین کی زینت بنا رہا اور مقبولیت کے ایسے ریکارڈ قائم کئے جو کسی اور پروگرام کے حصے میں نہیں آئے۔یاسی بنا پر نیلام گھر کو انہی کے نام ”طارق عزیز شو“ کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔طارق عزیز سلور سکرین پر بھی جلوہ گر ہوئے، ان کی مشہور فلموں میں انسانیت، ہار گیا انسان، سالگرہ، قسم اس وقت کی اور چراغ کہاں روشنی کہاں شامل ہیں۔یانہوں نے شاعری اور سیاست کے میدان میں بھی طبع ایزمائی کی، 85 برس کی عمر پانے والے طارق عزیز کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا، وہ 17 جون 2020 کو اس عالم رنگ و بو کو خیر باد کہہ گئے۔