‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رجب طیب ایردوان کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، کشتی حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترکیہ کت صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو صدر ترکیہ کے رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کرکے واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پرشکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر پیر کو یوم سوگ کا اعلان کیا تھا، اس روز قومی پرچم سرنگوں رہا۔