لندن(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں، مشاورتی عمل جاری ہے، نوازشریف انتخابی مہم کولیڈ کریں گے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنیوالوں کو معاف نہیں کریں گے، ملزمان کے بنیادی حقوق فوجی عدالتوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔وزیر قانون نے کہا کہ لندن اور کیپیٹل ہل پر حملوں پر بھی سزائیں ملیں، پاکستان میں کوئی کام انوکھا نہیں ہورہا فوجی عدالتوں پر وکلا تقسیم ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں، مشاورتی عمل جاری ہے، نوازشریف پاکستان آکر انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، تاحیات نااہلی کاقانون درست نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قتل میں سزا پانے والے بھی 5 سال بعد اسمبلی کے لیے اہل ہوجاتے ہیں، قانون جلد قومی اسمبلی سے جلد پاس ہوگا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کے وکلافیصلہ کریں گے کہ پاکستان واپسی کے لیے ضمانت لینی ہے یا نہیں۔
Next Post
گالیوں پر مبنی ٹرینڈزچلانے والوں سے اتنی رعایت سمجھ سے باہر ہے: عابد شیر علی
Wed Jun 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ گالیوں پر مبنی ٹرینڈزچلانے والوں سے اتنی رعایت سمجھ سے باہر ہے۔ سماجی را بطے کی ویب ائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما نے کہا کہ ملکی […]
