بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات، عدالت نے درخواست نمٹا دی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس سمیت دیگر کی رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ہے۔جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت اینٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں دو انکوائریز چل رہی ہیں، ان کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج ہے۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔دون دن قبل ہونے والی سماعت میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف دونوں صوبوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

Next Post

منی لانڈرنگ کیس،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی دوبارہ گرفتار

Wed Jun 21 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پر ویز الٰہی کو فاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیاہے۔ چوہدری پر ویز الٰہی کو ایف آئی ٹیم نے کیمپ جیل لاہور سے مقدمہ نمبر 18/23میں گرفتار […]