اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدم پیشی پر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ذر ائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی،فوادچوہدری کی جانب سے وکیل مرزا آصف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل آصف مرزا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس کے معاملے پر فیصلہ سنا چکا ہے،آج فوادچوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، فوادچوہدری نے آج تک جواب جمع نہیں کرایا۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت 6جولائی تک ملتوی کردی۔
Next Post
ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صر ف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں: یوسف رضا گیلانی
Wed Jun 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ اس وقت ملک کے حالات گھبمیر ہیں، حل صر ف ایک ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بینظیر بھٹو […]
