منی لانڈرنگ کیس،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی دوبارہ گرفتار

لاہور (پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پر ویز الٰہی کو فاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیاہے۔ چوہدری پر ویز الٰہی کو ایف آئی ٹیم نے کیمپ جیل لاہور سے مقدمہ نمبر 18/23میں گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کو سروسز اسپتال لا کر طبی معائنہ کرایا گیا۔ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد پرویز الٰہی کو صحت مند قرار دے دیا جس کے بعد ایف آئی اے نے انھیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کردیا۔چوہدری پر ویز الٰہی کوجوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کی عدالت پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس نے وکلااور سائلین کا بھی کمرہ عدالت میں داخلہ بند کردیا۔

Next Post

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عدم پیشی پر فوادچوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

Wed Jun 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدم پیشی پر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ذر ائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 5 رکنی کمیشن […]